Uncategorized

ٹوکیو اولمپکس: پاکستانی سپوت ارشد ندیم فائنل راونڈ کوالیفائی کرنے میں کامیاب

ٹوکیو :ٹوکیو اولمپکس جیولین تھرو کا فائنل مرحلہ جاری ہے جس تین راﺅنڈز کے بعد پاکستان کے ارشد ندیم چوتھی پوزیشن پر آ گئے ہیں اور ٹاپ 8 میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوتے ہوئے فائنل راونڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا. ارشد ندیم نے پہلی تھرو 82.40 میٹر کی کی، دوسری تھرو کیلئے آئے تو وہ فاول کر گئے ، ارشد ندیم دوسری تھر و میں اوور سٹیپ کر گئے ۔ دوسری تھرو میں ہونے والے فاول کے باعث وہ 6 ویں پوزیشن سے 9 ویں پر چلے گئے تاہم تیسرے تھرو میں ارشد ندیم نے کم بیک کیا اور پوری جان لگاتے ہوئے ڈنڈے کو 84.6 میٹر کی دوری پر پھینک کر ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پر آ گئے ۔ چوتھی پوزیشن کے ساتھ انہوں نے پہلا مرحلہ مکمل کیا اور ٹاپ 8میں جگہ بناتے ہوئے فائنل مرحلے میں داخل ہو گئے ۔
دوسری جانب پہلے اور دوسرے مرحلے میں بھارتی کھلاڑی نیرج چوپڑا 87 میٹر سے زائد کی تھرو کرتے ہوئے پہلے نمبر پر آ گئے ، اس کے بعد دوسری باری میں بھی انہوں نے 87 میٹر سے زائد کی تھر و کی لیکن تیسری بار میں وہ ڈنڈے کو زیادہ دور نہیں پھینک سکے لیکن وہ بدستور پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button