Uncategorized

محمد حسنین کا ایکشن درست، سرفراز کو یقین

فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ محمد حسنین کے باؤلنگ ایکشن میں مجھے تو کوئی مسئلہ نظر نہیں آیا، وہ پی ایس ایل میں ان ایکشن نظر آئیں گے۔
آن لائن پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا غیر ملکی کھلاڑی جتنی جلد سکواڈ جوائن کریں گے اتنی ہی اچھی حکمت عملی بنے گی، آسٹریلین کرکٹر جیمز فالکنر کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آ گیا ہے اور وہ ٹورنامنٹ کا حصہ ہوں گے جبکہ لیوک ووڈ قرنطینہ کی مدت پوری کرنے کے بعد پاکستان آ جائیں گے۔
انہوں نے کہا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا باؤلنگ کا شعبہ بہت مضبوط ہوگیا ہے اور امید ہے کہ وہ اس سیزن میں عمدہ کارکردگی دکھائے گا، آخری دو سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کارکردگی زیادہ اچھی نہیں رہی تاہم امید ہے کہ کھلاڑی اس بار بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button