Uncategorized

کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو نے کرکٹ کا نیا ٹیلنٹ تلاش کر لیا. عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کامیاب نوجوان پروگرام میں ٹیلنٹ ہنٹ کا کردار قابل ستائش ہے، کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو نے کرکٹ کا نیا ٹیلنٹ تلاش کر لیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان سے سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار اور سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا نے ملاقات کی جس میں قومی کرکٹر شاہین شاہ آفریدی، سیالکوٹ میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے ذریعے سامنے آنے والے نوجوان فاسٹ بولر محمد زاہد اور عاقب جاوید بھی شریک ہوئے۔
سی ای او رانا عاطف نے وزیراعظم عمران خان کو لاہور قلندرز کی ماضی میں خدمات سے آگاہ کیا اور لاہور قلندرز کے آئندہ کے منصوبوں پر بھی بریفنگ دی۔
وزیراعظم عمران خان نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کے ساتویں ایڈیشن میں لاہور قلندرز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے. اور کہا کہ پی ایس ایل پاکستان کا بڑا برانڈ بن چکا ہے ، اس بار لاہور قلندرز پی ایس ایل ٹرافی جیت سکتی ہے۔
وزیراعظم نے کہا نوجوان کپتان کا انتخاب لاہور قلندرز کی مینجمنٹ کا اچھا فیصلہ ہے، نوجوانوں نے ہمیشہ نتیجے تبدیل کیے ہیں۔
لاہور قلندرز نے فرنچائزز میں اپنا منفرد مقام پیدا کیا ہے،گراس روٹ لیول پر ٹیلنٹ ہنٹ کا انعقاد لاہور قلندرز کا خاصا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button