Uncategorized

گڈبائے ٹینس، ثانیہ مرزا کا رئٹائرمنٹ کا اعلان

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا میری ٹینس کو لے کر بہت خوشگوار یادیں ہیں، میرا سفر بہت شاندار رہا
اپنے پیغام میں انہوں نے کہا میں نے اپنے بیٹے کی پیدائش کے بعد دوبارہ فٹنس حاصل کرنے کے لیے بہت محنت کی اور میں ان ماوں کے لیے مثال بننا چاہتی تھی جو بچوں کے بعد اپنا کیریئر جاری نہیں رکھتیں۔
‌ثانیہ مرزا نے کہا 2022 ان کا آخری ٹینس سیزن ہو گا ۔ میری ریکوری طویل ہو رہی ہے اور گھٹنے تکلیف دے رہے ہیں اور تین سالہ بیٹے کا بھی خیال رکھنا ہے۔
ثانیہ مرزا نے کہا کہ مجھے کھیلنے کا شوق ہے جس کی وجہ سے میں آج تک کھیلتی آ رہی ہوں تاہم اب میرا شوق ماند پڑتا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button