Uncategorized

ٹوکیو اولمپکس کے نوجوان اور معمر کھلاڑی

ٹوکیو اولمپکس زور و شور سے جاری ہے جس میں دنیا بھر سے مختلف کھیلوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، ان میں کچھ ایتھلیٹ نہایت کم عمر جبکہ کچھ کافی معمر بھی ہیں۔
اولمپکس میں حصہ لینے والے کم عمر اور معمر ایتھلیٹ کی فہر ست مندرجہ ذیل ہے:
12 سالہ ہینڈ زازا

ہینڈ زازا کی عمر 12 سال ہے جبکہ اس ٹیبل ٹینس پلیئر کا تعلق سیریا سے ہے۔
کوکونا ہیراکی

کوکونا ہیراکی کی عمر 12 سال ہے، یہ اسکیٹ بورڈر کی کھلاڑی جاپان کے لیے کھیل رہی ہیں۔
اسکائے براؤن

اسکائے براؤن کی عمر 13 سال ہے، اسکائے براؤن اسکیٹ بورڈر ہیں اور گریٹ بریٹین کی نمائندگی کر رہی ہے۔
مومیجی نیشیا

مومیجی نیشا کی عمر 13 سال ہے، مومیجی نیشیا بھی اسکیٹ بورڈر کی کھلاڑی ہیں اور جاپان کے لیے کھیل رہی ہیں۔
ریسا لیال

ریسا لیال کا تعلق برازیل سے ہے، ریسا لیال 13 سالہ اسکیٹ بورڈر ہیں۔
قوان ہانگچن

قوان ہانگچن کا تعلق چین سے ہے، 14 سالہ قوان ہانگچن ’ڈا ئیور‘ کھلاڑی ہیں۔
سمر میکنٹوش

14 سالہ سمر میکنٹوش کا تعلق کینیڈا سے ہے، سمر میکنٹوش اولمپکس میں تیراک کے طور پر کھیلوں میں حصہ لے رہی ہیں۔
کیٹی گرائمز

کیٹی گرائمز کی عمر 15 سال ہے جبکہ یہ سیک سویمر ہیں، کیٹی گرائمز امریکا کے لیے کھیل رہے ہیں ۔
جیسیکا گو

جیسیکا گو کا تعلق کینیڈا سے ہے، جیسیکا گو ایک 16 سالا ’ فینسر ‘ ہیں۔
برائٹن زیونر

برائٹن زیونر کی عمر 17 سال ہے جبکہ ان کا تعلق ملک امریکا سے ہے، برائٹن زیونر اسکیٹ بورڈر ہیں۔
ایریون نائٹن

ایریون نائٹن کا تعلق امریکا سے ہے، ان کی عمر 17 سال ہے جبکہ یہ ٹریک ایتھلیٹ کے مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔
کولین ڈفی

کولین ڈفی کا تعلق بھی امریکا سے ہے، 17 سالہ کولین ڈفی ’راک کلمبر ‘ ہیں۔
ایوی لیبفرتھ

17 سالہ ایوی لیبفرتھ کا تعلق امریکا سے ہے ، اولمپکس میں ایوی لیبفرتھ ’کینو سلالوم‘ کی کھلاڑی ہیں۔
ٹوکیو اولمپکس میں ایتھلیٹ کے مقابلوں کے لیے بڑی عمر کے کھلاڑیوں کی فہرست :
جیک جِب

جیک جِب کا تعلق مریک سے ہے اورا ن کی عمر 45 سال ہے ، جیک جب بیچ والی بال کے کھلاڑی ہیں۔
اوکسانا چوسووٹینا

46 سالہ اوکسانا چوسووٹینا کا تعلق ملک ازبکستان سے ہے ، اوکسانا چوسووٹینا جمناسٹ ہیں ۔
نینو سلوکواڈزی

نینو سلوکواڈزی کا تعلق ملک جارجیا سے ہے، نینو سلوکواڈزی شوٹر گیمز کی کھلاڑی ہیں۔
فلپ ڈٹن

ٹوکیو اولمپکس میں حصہ لینے والے 57 سالہ فلپ ڈٹن گھڑ سوار ہیں جن کا تعلق امریکا سے ہے۔
عبداللّٰہ الرشید

عبداللّٰہ الرشید کا تعلق کویت سے ہے، 57 سالہ عبدالرشید ٹریپ شوٹر کے کھلاڑی ہیں۔
نی شیا لیان

نی شیا لیان کا تعلق لکسمبرگ سے ہے، ان کی 58 سال جبکہ یہ ٹیبل ٹینس کی کھلاڑی ہیں۔
ساویت سریشپورن

ساویت سریشپورن کا تعلق ملک تھائی لینڈ سے ہے، ان کی عمر 58 سال جبکہ یہ ٹریب شوٹر ہیں ۔
سینٹیاگو راول لینج

59 سالہ سینٹیاگو راول لینج کا تعلق ارجنٹائنا سے ہے، یہ ’سیلر‘ گیم کے کھلاڑی ہیں۔
سالپ عبدالکبیر آدر

59 سالہ عبدالکبیر آدر کا تعلق موروکو سے ہے، یہ اولمپکس گیمز میں گُھڑ سواری کے کھلاڑی ہیں۔
گیئر گلیکسی

گیئر گلیکسی کا تعلق ملک ناروے سے ہے جبکہ ان کی عمر 61 سال ہے، یہ گھُڑ سوای کے کھلاڑی ہیں۔
اینڈریو ٹوڈے

اینڈریو ٹوڈے کی عمر 62 سال ہے جبکہ ان کا تعلق آسٹریلیا سے ہے، یہ بھی گھُڑ سواری کے کھلاڑی ہیں۔
میری ہانا

66 سالہ میری ہانا کا تعلق ملک آسٹریلیا سے ہے جبکہ اولمپکس میں یہ گھُڑ سواری کے مقابلوں میں حصہ لے رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button