تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیات

روسی صدر اور ایرانی وزیرِ خارجہ کے درمیان ملاقات: ’ایران کے خلاف بلااشتعال اسرائیلی حملوں کا کوئی جواز نہیں‘

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کے درمیان ملاقات ماسکو میں جاری ہے۔

روس کے سرکاری ٹی وی پر نشر کیے جانے والے بیان کے مطابق صدر پوتن کا ملاقات میں کہنا تھا کہ ’ایران کے خلاف بلااشتعال اسرائیلی حملوں کا کوئی جواز نہیں ہے۔‘

روسی صدر کا ایرانی وزیرِ خارجہ کو مخاطب ہوئے کہنا تھا کہ ’مجھے بہت خوشی ہے کہ آپ آج ماسکو میں ہیں۔ ہمیں موقع ملا ہے کہ ہم مشکل موضوعات پر گفتگو کریں اور اس صورتحال کا حل نکالیں۔‘

اس موقع پر ایرانی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ ان کے ملک کے روس سے ’بہت قریبی اور دوستانہ تعلقات ہیں‘ جو کہ اب ’سٹریٹجک تعلقات‘ کا روپ دھار چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران پر اسرائیلی اور امریکی حملے ’بین الاقوامی قوانین اور اقدار کی خلاف ورزی ہیں۔‘

جواب دیں

Back to top button