Uncategorized

اللہ تعالی کا شکر ہے،زندگی کی دوسری اننگ ملی. عابدعلی

قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین عابد علی نے کہا ہے جیسے ٹیسٹ کرکٹ کی دوسری اننگ ہوتی ہے ، ایسی ہی انہیں بھی
زندگی دوسری اننگ ملی ہے ، جس پر وہ رب کا جتنا شکر ادا کریں وہ کم ہے ۔
عابد علی نے بتایا بیٹنگ کے دوران سینے میں بوجھ اور گبھراہٹ محسوس ہوئی تو کریز کے دوسرے اینڈ پر موجود اظہر علی
نے مشورہ دیا کہ میں پولین لوٹ جاوں ، ان کے مشور اور ایمپائر کی اجازت سے گراونڈ چھوڑ کر باہر آنے کا فیصلہ کیا ، باہر
جاتے ہی باونڈری کے پاس قہہ آئی اور سر چکرانے لگا ، اس موقع پر سینٹرل پنجاب کے فیزیو ڈاکٹر اسد نے انہیں فوری
ہسپتال منتقل کر دیا ۔
عابد علی نے کہا کہ وہ ابھی تک اسے عامر بیماری سمجھ رہے تھے لیکن ہسپتال کے ڈاکٹرز نے ان کی حالت دیکھ کر حیران
ہوتے ہوئے کہا کہ میں چل پھر کیسے رہا ہوں کیونکہ میری ای سی جی ٹھیک نہیں ہے ، دل کی دو شریانیں بند ہیں ، ڈاکٹرز
نے بتایا کہ ایک آدمی کا دل 55 فیصد کام کراتا ہے جبکہ میرا 30 فیصد کر رہا تھا ۔انہوں نے کہا میں اللہ تعالی کا شکر گزار
ہوں کہ صحت ملی.
واضح رہے کہ قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین عابد علی کی انجیو پلاسٹی ہو چکی ہے اور وہ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ری ہیب پروگرام شروع کر چکے ہیں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button