تازہ ترینخبریںپاکستان

آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی طرف سے عشائیے میں سیاسی و عسکری قیادت کی شرکت

پاکستانی فوج کے شعبہِ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گذشتہ رات آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے معرکۂ حق اور آپریشن بنیان مرصوص کے دوران افواجِ پاکستان کی قربانیوں، سیاسی قیادت کے تعاون اور پاکستانی قوم کے حوصلے کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ایک عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔

اس تقریب میں صدرِ پاکستان آصف علی زرداری، وزیرِاعظم شہباز شریف، نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ، چیئرمین سینیٹ، سپیکر قومی اسمبلی، وفاقی وزرا، گورنرز، وزرائے اعلیٰ، تینوں افواج کے سربراہان، مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما، اور اعلیٰ سرکاری حکام شریک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اس موقع پر تقریب کے شرکا نے مشکل وقت میں ملک کو سنبھالنے پر قیادت کی بصیرت کو سراہا، فوج کے جوانوں کی بہادری اور قربانیوں کو سلام پیش کیا، اور عوام کے جذبہ حب الوطنی کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اپنے خطاب میں معرکۂ حق کے دوران سیاسی قیادت کی حکمت و بصیرت پر شکریہ کا اظہار کیا اور کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص میں افواج کے درمیان ہم آہنگی کو کامیابی اہم وجہ قرار دیا۔

آئی ایس پی کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ انڈین پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنے میں پاکستانی نوجوانوں اور میڈیا نے اہم کردار ادا کیا اور سچ کے دفاع میں مضبوط دیوار بنے۔ انھوں نے سائنسدانوں، انجینئروں اور سفارتکاروں کی محنت اور جذبے کو بھی سراہا

جواب دیں

Back to top button