تازہ ترینخبریں

بھارتی ڈرون نے 8 بہنوں کے اکلوتے بھائی علی حیدر کو ہمیشہ کے لیے جدا کر دیا

 

بھارتی ڈرون نے 8 بہنوں کے اکلوتے بھائی علی حیدر کو ہمیشہ کے لیے جدا کر دیا. وزیرداخلہ محسن نقوی کی راولپنڈی میں بھارتی ڈرون حملے میں شہید ہونے والے لاہور کے علاقے کچہ جیل روڈ کے رہائشی شہید علی حیدر کی رہائش گاہ آمد۔ شہید محنت کش علی حیدر کے والد محمد اسلم، والدہ اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات۔سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار۔ دلاسہ دیا۔ دلجوئی کی

شہید علی حیدر کے ساتھ بھارتی ڈرون حملے میں زخمی ہونے والے کزن منظور فیصل سے بھی ملاقات۔ خیریت دریافت کی۔ ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں زیرعلاج زخمی کزن توقیر عباس کو بہترین علاج معالجے فراہم کرنے کی ہدایت

حکومت آپ کے خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔ شہید علی حیدر کے خاندان کا ہر ممکن خیال رکھیں گےاور مکمل دیکھ بھال کی جائے گی۔ محسن نقوی

شہید علی حیدر کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ آپ کا اکلوتا سہارا چلا گیا، اللہ تعالٰی آپ کو صبر جمیل عطافرمائے، حکومت آپ کے خاندان کا سہارا بنے گی ۔شہید علی حیدر راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کے باہر چیس برگر فروخت کرکے خاندان کے لئے روزی کماتا تھا

لاہور۔ بھارتی ڈرون نے 8 بہنوں کے اکلوتے بھائی علی حیدر کو ہمیشہ کے لیے جدا کر دیا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی راولپنڈی میں بھارتی ڈرون حملے میں شہید ہونے والے لاہور کے علاقے کچہ جیل روڈ کے رہائشی شہید علی حیدر کی رہائش گاہ پہنچے، شہید محنت کش علی حیدر کے والد محمد اسلم، والدہ اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید علی حیدر کے ساتھ بھارتی ڈرون حملے میں زخمی ہونے والے کزن منظور فیصل سے بھی ملاقات کی اور خیریت دریافت کی۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید علی حیدر کے والدین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دلاسہ دیا اور ان کی دلجوئی کی۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی کزن منظور فیصل سے افسوسناک واقعہ کی تفصیلات معلوم کیں۔ وزیرداخلہ نے ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں زیرعلاج زخمی کزن توقیر عباس کو بہترین علاج معالجے فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آپ کے خاندان کے ساتھ کھڑی ہے، شہید علی حیدر کے خاندان کا ہر ممکن خیال رکھیں گےاور مکمل دیکھ بھال کی جائے گی۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید علی حیدر کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے کہا کہ آپ کا اکلوتا سہارا چلا گیا، اللہ تعالٰی آپ کو صبر جمیل عطافرمائے، حکومت آپ کے خاندان کا سہارا بنے گی۔ سی سی پی او لاہور بلال کمیانہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ واضح رہے کہ شہید علی حیدر راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کے باہر چیس برگر فروخت کرکے خاندان کے لئے روزی کماتا تھا۔

جواب دیں

Back to top button