
قوم کی عظیم فتح: آج یوم تشکر منایا جا رہا ہے
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستانی حدود میں کیے گئے انڈین حملوں کا جواب دینے اور آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر آج (اتوار) ملک بھر میں یومِ تشکر منانے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ ’افواج پاکستان کی بے مثال بہادری کو خراج تحسین پیش کرنے اور پوری قوم کے حوصلے کو سراہنے کے لیے یہ دن منایا جائے گا۔‘
وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ’ہم اس کامیابی پر اللہ کے شکر گزار ہیں، جس نے ہمیں سرخرو فرمایا، یہ دن پاکستان کی فوج کی بہادری کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔‘
بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ دن اللہ رب العزت کے حضور سجدہ شکر بجا لانے، افواج پاکستان کی بے مثال بہادری کو خراج تحسین پیش کرنے اور پوری قوم کے حوصلے اور وحدت کو سراہنے کے لیے منایا جائے گا۔‘
وزیر اعظم نے دعویٰ کیا کہ ’آپریشن بنیان مرصوص نے دشمن کی جارحیت کو مؤثر اور بھرپور جواب دیا اور پاکستان نے ہر محاذ پر برتری ثابت کی