تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

شہباز٬ عاصم منیر ٬ مودی: جنگ بندی کے لئے 48 گھنٹےکی سنسنی خیز کہانی

سب ایک جانب مطمئن ہیں کہ بھارت پاکستان میں عارضی سیز فائر ہوگیا ہے۔ تاہم اس کے پس پردہ کیا کچھ تھا۔ امرکی وزیر خارجہ نے کھول دیا۔ امریکی وزیر خاجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اب مزید بات چیت غیر جانبدار مقام پر ہوگی۔

امریکی وزیر خاارجہ مارکو روبیو کے مطابق 48 گھنٹے میں پاک بھارت سینئر حکام اور نائب امریکی صدر کی بات چیت ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر شامل تھے۔

انہوں نے کہا کہ گفتگو میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، وزیر خارجہ جے شنکر، مشیر قومی سلامتی اجیت ڈوول شامل تھے۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہے کہ پاکستان اور بھارت فوری جنگ بندی، بات چیت پر متفق ہوگئے ہیں

جواب دیں

Back to top button