تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیات

انڈین خودمختاری کی خلاف ورزی ناقابل قبول ہے: وزارت دفاع انڈیا

انڈین وزارت دفاع نے کہا ہے کہ مغربی محاذ پر پاکستان کی جانب سے ڈرون دراندازیوں اور گولہ بارود کے ذریعے کشیدگی کو بڑھانا انتہائی تشویشناک ہے۔

ایکس پر اپنے بیان میں وزارت دفاع نے کہا ہے کہ انڈیا کی خودمختاری کی خلاف ورزی اور شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے کی یہ کوشش ناقابل قبول ہے۔

وزارت دفاع نے دعویٰ کیا کہ ’آج صبح تقریباً پانچ بجے امرتسر میں خاصہ کینٹ پر متعدد مسلح ڈرونز کی نشاندہی کی گئی اور ہمارے فضائی دفاعی یونٹ نے فوری جواب دیتے ہوئے انھیں ناکارہ بنا دیا

جواب دیں

Back to top button