تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

جھنگ ، شورکوٹ ائیر بیس پر انڈین حملہ ناکام بنا دیا گیا

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ انڈیا نے کچھ دیر قبل طیاروں کے ذریعے فضا سے زمین پر مار کرنے والے میزائلوں کے ذریعے راولپنڈی کی نور خان بیس، شورکوٹ بیس اور مرید بیس کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔

جمعے اور سنیچر کی درمیانی شب پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستانی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ ان حملوں کے نتیجے میں پاکستان فضائیہ کے تمام اثاثے محفوظ ہیں۔

انھوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ انڈیا نے افغانستان کی جانب بھی میزائل داغے ہیں اور وہ پورے خطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے۔

واضح رہے اس پریس کانفرس سے کچھ دیر قبل راولپنڈی اور اسلام آباد میں دو دھماکے سنے گئے تھے۔

جواب دیں

Back to top button