
بھارت پر پاکستانی حملے کی دھاک حملہ ہونے سے پہلے ہی بیٹھ گئی۔ بھارت نے کھیل کے نام پر شباب و شراب میں لتھڑا جوئے کا سب سے بڑے ایونٹ آئی پی ایل کو معطل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کو ایک ہفتے کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔
آئی پی ایل کا کہنا ہے کہ آئی پی ایل کی گورننگ کونسل نے یہ فیصلہ ’تمام اہم سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے بعد لیا ہے۔‘
اس کے مطابق فرنچائزز نے ’اپنے کھلاڑیوں کی تشویش اور جذبات اور براڈکاسٹر، سپانسرز اور شائقین کے خیالات سے بھی آگاہ کیا۔‘
ایک بیان میں بی سی سی آئی نے کہا ان کو اپنی مسلح افواج کی طاقت اور تیاری پر پورا بھروسہ ہے۔ بورڈ نے تمام سٹیک ہولڈرز کے اجتماعی مفاد میں کام کرنا دانشمندی سمجھا۔