دنیا
بھارتی فوج نے مزید 5 کشمیریوں کے گھر دھماکاخیز مواد سے اڑادیے

مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے مزید پانچ کشمیریوں کے گھر تباہ کردیے، تین دن میں تباہ کیے گئے گھروں کی تعداد سات ہوگئی، مکانات کو دھماکا خیز مواد سے اڑایا گیا۔
پہلگام حملے کے پیچھے چھپا بھارت کا دہشتگرد چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے، اور پہلگام حملے کی آڑ میں بھارتی فوج نے عام کشمیریوں کے مکانات تباہ کرنا شروع کردیے ہیں۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مزید پانچ کشمیریوں کے گھروں کو دھماکا خیز مواد نصب کرکے اڑادیا، قبل ازیں دو گھر تباہ کیے گئے تھے۔
ذرائع کے مطابق تباہ کیے گئے مکانات عام کشمیریوں کے تھے، دھماکوں سے درجنوں قریبی مکانات کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی ان ظالمانہ کارروائیوں سے کئی خاندان بے گھر ہوگئے ہیں اور شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔