غزہ اور گجرات کے قاتلوں کا گٹھ جوڑ ، سب بے نقاب ہو گیا

غزہ کے قاتل اور گجرات کے قاتل کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا، فلسطین کے نہتے مسلمانوں پر ظلم و ستم ڈھانے کے بعد اسرائیل کا مودی سرکار کے ساتھ مذموم گٹھ جوڑ منظر عام پر آگیا۔
ذرائع کے مطابق پہلگام حملے کے پسِ پردہ ایجنڈہ واضح طور پر بھارتی جنگی جنون کو مزید بڑھانا تھا، مصدقہ اطلاعات کے مطابق 15 سے 20 اسرائیلی اہلکار سری نگر، مقبوضہ جموں و کشمیر پہنچ چکے ہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ اسرائیلی اہلکار تکنیکی سازوسامان سے لیس ہیں، اسرائیلی اہلکاروں کی سری نگر میں آمد انتہائی تشویش ناک ہے، اسرائیلی اہلکاروں کی مقبوضہ کشمیر میں آمد، پاکستان کے خلاف مذموم مہم جوئی کی سہولت کاری ہے ثابت کرتا ہے۔
مقبوضہ جموں و کشمیر میں مودی سرکار پہلے ہی اسرائیلی طرز کی پالیسی اختیار کرتے ہوئے کشمیریوں کا قتل عام کررہی ہے، ذرائع کے مطابق اسرائیل اور مودی کا گٹھ جوڑ عالمی سلامتی کے لئے بہت بڑا خطرہ بن چکا ہے۔
یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 27 سیاحوں کو خون میں نہلا دیا گیا۔ بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے بنا تحقیق الزام پاکستان پر لگایا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے الزم مسترد کردیا کہا کہ واقعہ مودی سرکار کی اقلیت مخالف پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔
بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں ایک اور فالس فلیگ آپریشن۔ پہلگام میں سیاحوں کی ہلاکت کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی کوشش۔ بھارتی میڈیا اور را سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے حملے کے فوری بعد پاکستان کے خلاف زہر اُگلنا شروع کردیا۔]