فن اور فنکار
میں قائداعظم کو مل چکا ہوں، پاکستانی اداکار نے تہلکہ مچا دیا

پاکستان کے سینئر اداکار فیصل رحمان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح سے ملاقات کرچکے ہیں جسے وہ آج تک فراموش نہیں کرسکے۔ ایک سوال کے جواب میں اداکار نے اپنی عمر بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ میں مداحوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ بچپن میں قائداعظم سے بھی مل چکا ہوں، اب لوگ خود میری عمر کا اندازہ لگا لیں۔
فیصل کی اس بات پر میزبان نے کہا کیا وہ 80 سال کے ہیں، اس پر اداکار نے کہا کہ اس سے کم عمر ہوں۔
فیصل رحمان نے مزید بتایا کہ جب میں قائد اعظم سے ملے، تب 2 سال سے بڑا تھا، مجھے بانی پاکستان سے ملاقات مکمل طور پر یاد تو نہیں لیکن خواب کی طرح یاد ہے کہ محمد علی جناح سے ملا تھا۔