دنیا

بھارتی میڈیا کا جھوٹ بے نقاب، ہلاک قرار دیا گیا بھارتی افسر زندہ نکلا

مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام کے معاملے پر بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا دعویٰ بے نقاب ہوگیا، واقعے میں ہلاک قرار دیے جانے والا بھارتی بحریہ کا افسر زندہ نکلا۔

پہلگام حملے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں ایک جوڑے کو کشمیر کی وادیوں میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جارہا ہے۔

تاہم، ویڈیو کے کیپشن میں یہ دعویٰ کیا گیا ’یہ انڈین بحریہ کے لیفٹیننٹ ونے نروال اور ان کی اہلیہ ہمانشی سوامی کی ویڈیو ہے جو پہلگام میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چند لمحات پہلے بنائی گئی تھی‘۔

یہ دعویٰ اس وقت غلط ثابت ہوا جو وائرل ویڈیو میں موجود جوڑےآشش سہراوت اور یاشیکا شرما کو مجبوراً ویڈیو ریکارڈ کرنی پڑی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ زندہ ہیں اور یہ اس ویڈیو کو بلاوجہ اس واقعے سے جوڑا جارہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

 

انسٹاگرام پر جاری کی گئی ویڈیو میں یاشیکا شرما کا کہنا تھا کہ ہم خیریت سے ہیں اور ہمیں یہ بات سمجھ نہیں آرہی ہے کہ ہماری ویڈیو کو کیوں اس واقعے سے جوڑا جارہا ہے، انہوں نے صارفین سے اپیل کی کہ جو بھی اس ویڈیو کو دیکھ رہا ہے وہ اسے فوراً رپورٹ کرے کیوں کہ ہماری ویڈیو کا غلط استعمال کیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اس حادثے میں وہاں موجود نہیں تھے لیکن پتہ نہیں کون سی میڈیا نے کہاں سے یہ ویڈیو اٹھائی، ہر نیوز چینل پر وائرل ہورہی ہے، ہمیں نہیں پتا بھارت کی میڈیا کیسے چلتی ہے، لیکن ہم لوگ بہت پریشان ہیں اور ہمارے اہل خانہ اور دوست ابتدائی طور پر یہی سمجھے کہ ہم بھی اس حادثے میں مارے گئے۔

یاشیکا شرما کے ساتھی آشش سہراوت نے ہندوستان ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ’یہ ویڈیو 14 اپریل کو کشمیر میں ہی بنائی تھی جو 22 اپریل یعنی حادثے والے دن اپ لوڈ کی گئی تھی‘۔

ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد ہم نے یہ ویڈیو ہٹادی تھی اور بعد میں ہمیں پتا چلا کہ اس ویڈیو کا غلط استعمال ہورہا ہے۔

جواب دیں

Back to top button