دنیا

سونیا گاندھی کے داماد نے پہلگام واقعہ مودی کی ہندوتوا پالیسی کا نتیجہ قرار دیدیا

پہلگام فالس فلیگ حملےکے پیچھے چھپے بھارتی محرکات 24 گھنٹوں میں سامنے آگئے، سونیا گاندھی کے داماد نے پہلگام واقعہ مودی حکومت کی ہندوتوا پالیسی کا نتیجہ قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اپوزیشن جماعت کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی کے داماد رابرٹ وڈرا نے مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا۔

بھارت کے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی صاحبزادی پریانکا گاندھی کے شوہر رابرٹ وڈرا کا کہنا ہےکہ پہلگام واقعہ مودی حکومت کی ہندوتوا پالیسی کا نتیجہ ہے۔

رابرٹ وڈرا کے مطابق ملک میں ہندوتوا کا پرچار کیا جاتا ہے، اقلیتوں کو ڈرایا دھمکایا جاتا ہے، مسلمانوں اور مسیحیوں سمیت اقلیتوں کی عبادات پر پابندیاں لگائی جاتی ہیں، مساجد کو مندروں میں بدلنےکے لیے مختلف ہتھکنڈے اپنائے جاتے ہیں۔

انہوں نےکہا کہ گرجا گھروں کو آگ لگائی جاتی ہے، مسلمان اور دیگر اقلیتیں خود کو غیر محفوظ سمجھتی ہیں، عدم تحفظ کا احساس بڑھتا ہے، پہلگام کا واقعہ ہندوتوا کی سوچ کا ردعمل ہوسکتا ہے۔

رابرٹ وڈرا کے سچ کو بے نقاب کرنے کے بیان کے بعد بھارت کی انتہا پسند جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما رابرٹ وڈرا پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ رابرٹ وڈرا دہشت گردوں کی زبان بول رہے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button