سپورٹس

ورلڈ کپ میں موجودہ پرفارمینس برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے ،منیبہ علی

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی نائب کپتان و اوپننگ بیٹر منیبہ علی کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شمولیت ناصرف ہمارے بلکہ پاکستان ہمارے لیے ایک اعزاز ہے۔

خصوصی انٹرویو میں آں کا۔ کہنا تھا کہ اس اعزاز پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ ورلڈ کپ میں بھی اسی پرفارمنس سے پاکستان کی جیت کو برقرار رکھنے کی پوری کوششیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلی بار پاکستان ویمنز ٹیم نے کسی ایونٹ میں دو وارم اپ میچز اور 5 میچز جیت کر کارنامہ سر انجام دیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جیت کا کریڈٹ ہمارے کوچز کو بھی جاتا ہے جنہوں نے ہماری سکلز پر بہت کام کیا ہے جس کا ہمیں بہت فائدہ ہوا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا شکریہ کہ وہ آئے اور ویمنز ٹیم سے ملاقات کی اور انعام کا اعلان کیا۔

جواب دیں

Back to top button