سپورٹس
14 سال کی عمر میں ڈیبیو، نوجوان کرکٹر نے آئی پی ایل میں نئی تاریخ رقم کر دی

14 سالہ بھارتی کرکٹر ویبھوو سوریاونشی انڈین نے پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل) میں میچ کھیل کر نئی تاریخ رقم کر دی۔
19اپریل بروز ہفتہ کو آئی پی ایل 2025 میں راجستھان رائلز اور لکھنؤ سپر جائنٹس کی ٹیمیں مدمقابل تھیں۔
یہ میچ ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے ساوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں کیھلا گیا۔
اس میچ میں سب کی توجہ کا مرکز 14 سال اور 23 دن کے نوجوان کرکٹر ویبھوو سوریا ونشی کا راجستھان کی فائنل الیون میں شامل ہونا تھا۔
لکھنؤ سپر جائنٹس نے راجستھان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 180 رنز اسکو رکیے۔
آئی پی ایل کے کم عمر ترین کھلاڑی
پلینگ الیون میں شامل ہونے کے ساتھ ہی 14 سالہ ویبھوو سوریاونشی آئی پی ایل میچ کھیلنے والے سب سے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے۔