دنیا
امریکی سپریم کورٹ کا وینزویلا کے تارکین وطن کی ملک بدری عارضی روکنے کا حکم

امریکی سپریم کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کو امیگریشن کی تحویل میں وینزویلا کے مردوں کو ملک بدر کرنے سے عارضی طور پر روک دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق ان کے وکلا کی جانب سے کہا گیا کہ انہیں ججوں کے ذریعہ پہلے سے لازمی عدالتی جائزے کے بغیر نکالے جانے کا خطرہ ہے، جس پر عدالت نے یہ فیصلہ سنایا۔
ججوں نے ایک مختصر غیر دستخط شدہ فیصلے میں کہا کہ حکومت کو ہدایت کی جاتی ہے کہ اس عدالت کے اگلے حکم تک وینزویلا کے کسی بھی زیر حراست شخص کو امریکا سے نہ نکالا جائے۔
وائٹ ہاؤس نے فوری طور پر تبصرہ کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔
قدامت پسند جسٹس کلیرنس تھامس اور سیموئل الیٹو نے جاری کیے گئے فیصلے سے اختلاف کیا۔