دنیا

اسرائیل دنیا میں بچوں کے قتل عام کا شرمناک ریکارڈ رکھتا ہے، ایران

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک پیغام میں لکھا کہ غزہ جنگ کے آغاز سے اب تک شہید ہونے والے فلسطینی بچوں کی یومیہ تعداد اوسطاً 27 تک پہنچ گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایکس پر ایک رپورٹ شائع کرتے ہوئے لکھا کہ یہ رپورٹ قرون وسطیٰ کے بارے میں نہیں ہے، یہ تاریک دور کے بارے میں بھی نہیں ہے؛ یہ المیہ پچھلے دو سالوں سے ہر روز دہرایا جا رہا ہے۔

فلسطین میں اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے یونیسیف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ کے آغاز سے اب تک شہید ہونے والے بچوں کی یومیہ تعداد اوسطاً 27  تک پہنچ گئی ہے،اسرائیلی رژیم اور اس کے حامیوں کو عالمی عدالت کے سامنے جوابدہ ہونا چاہیے۔

غزہ میں عام شہریوں کو بھوکا مارنے کی اسرائیلی پالیسی اور بمباری کے نتیجے میں آئے روز فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ہے جب کہ اقوام متحدہ اور عالمی عدالت انصاف بے بسی کی تصویر بنے انصاف کا راستہ تک رہی ہیں۔
صیہونی رژیم امریکہ اور یورپ کی حمایت سے نہتے فلسطینیوں کا قتل عام کر رہی ہے۔

جواب دیں

Back to top button