سپورٹس
پاکستان ویمنز نے ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرلیا

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے ورلڈکپ کوالیفائر میں تھائی لینڈ کو 87 رنز سے شکست دے کر مسلسل چوتھی فتح حاصل کی اور آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے لیےکوالیفائی کرلیا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے 12ویں میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے تھائی لینڈ ویمنز ٹیم کو 87 رنز سے شکست دی۔