سیاسیات

پولیس نے عمران خان کی زیر حراست بہنوں سمیت دیگر رہنماؤں کو چھوڑ دیا

راولپنڈی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملنے والے رہنماؤں اور ان کی بہنوں کو حراست میں لینے کے کچھ دیر بعد چھوڑ دیا جس کے بعد وہ تمام رہنما چکری سائڈ سے موٹر وے کی طرف روانہ ہوگئے۔

عمران خان سے ملاقات کے لیے ان کی تینوں بہنیں، علیمہ خان، عظمی خان، نورین خان اڈیالہ جیل پہنچی تھیں جنہیں پولیس نے حراست میں لے لیا تھا۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بچھر ، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا اور عمران خان کے فوکل پرسن قاسم نیازی کو بھی حراست میں لیا گیا تھا۔

جواب دیں

Back to top button