دنیا

سوڈان کی ریپڈ سپورٹ فورسز کا اپنی حکومت کے قیام کا اعلان، ملک کی تقسیم کا خدشہ

سوڈان کی ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) نے 2 سالہ جنگ کے بعد ( جس میں ہزاروں لوگ مرچکے ہیں) فوج کی حمایت یافتہ انتظامیہ (جس کے ساتھ جنگ جاری ہے) کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی حکومت کے قیام کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آر ایس ایف کے باقاعدہ رہنما عبدالفتاح البرہان کے سابق نائب محمد حمدان ڈاگلو کی سربراہی میں ریپڈ سپورٹ فورسز نے حریف حکومت کا اعلان ایسے وقت میں کیا، جب بین الاقوامی خدشات بڑھ رہے ہیں کہ سوڈان دونوں فریقوں کے درمیان تقسیم ہو سکتا ہے۔

ٹیلی گرام پر ایک بیان میں محمد حمدان ڈاگلو نے کہا کہ ہم فخر کے ساتھ امن اور اتحاد کی حکومت کے قیام کا اعلان کرتے ہیں، جو ایک وسیع اتحاد ہے، جو سوڈان کے حقیقی چہرے کی عکاسی کرتا ہے۔

آر ایس ایف اور اس کے اتحادیوں نے فروری میں کینیا میں ایک چارٹر پر دستخط کیے تھے، جس میں ان کے زیر کنٹرول علاقوں میں ’امن اور اتحاد کی حکومت‘ کا اعلان کیا گیا تھا۔

جواب دیں

Back to top button