انتہا پسند ہندوؤں کی خاتون کے سر سے حجاب کھینچنے کی ویڈیو وائرل

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر مظفر نگر میں ایک برقعے والی خاتون کو انتہا پسند ہندوؤں کے گروہ نے ہراساں کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
اس وائرل ویڈیو میں کچھ افراد کو برقعے والی ایک خاتون کے سر سے زبردستی حجاب اتارتے، بدسلوکی کرتے اور اس کی ویڈیوز بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
پولیس نے اس خاتون کو موقع پر پہنچ کر انتہا پسند گروہ سے بچا لیا اور خاتون کی شکایت پر واقعے کا مقدمہ درج کر کے 6 افراد کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ متاثرہ خاتون کی والدہ فرحانہ کھالاپار کی رہائشی ہیں اور ایک کمپنی میں سچن نامی شخص کے ساتھ کام کرتی ہیں جو بینک کے قرض دہندگان سے ای ایم آئی جمع کرنے کی ذمے دار تھیں۔
گزشتہ روز فرحانہ نے اپنی بیٹی فرحین کو سچن کے ساتھ سجادو گاؤں کی رہائشی شمع سے ای ایم آئی لینے کے لیے بھیجا تھا جہاں یہ واقعہ پیش آیا