رونالڈو کی سالانہ آمدنی کا تخمینہ کتنا ہے ؟ جان کر حیران رہ جائیں گے

کھرب پتی فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈوکی ہالی ووڈ سنیما ورلڈمیں سرمایہ کاری ،پرتگال کے کپتان کے اثاثوں میں اضافےکا امکان، مشہور ڈائریکٹر کے ساتھ فلم اسٹوڈیو کا آغاز کردیا،میرے کئیرئیر میں یہ دلچسپ تبدیلی اور باب ہے، رونالڈو کا سوشل میڈیا پر مداحوں کیلئے پیغام، فٹ بال اسٹارکے اثاثوں کی مالیت دو کھرب19ارب 97کروڑ 31لاکھ 19 ہزار 200 روپے ہے،فوربس کے مطابق مشہور فٹ بالرز کی آمدنی کی فہرست میں رونالڈوسب سے زیادہ معاوضہ والے ہیں پچھلے سال کی رونالڈو کی آمدنی کا تخمینہ260 ملین ڈالر ز(71ارب 49کروڑ12لاکھ 63ہزار 240روپے)لگایا گیا ہے۔ اس آمدنی کے ساتھ کرسٹیانو رونالڈو دنیا کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ایتھلیٹس کی فوربس کی فہرست میں سب سے آگے ہے۔پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر کرسٹیانورونالڈو کا شمار دنیا کے کھرب پتی کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔رونالڈوہالی ووڈ میں سرمایہ کاری کی ہے جس سے ان کے اثاثوں میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔ 40سالہ کرسٹیانو رونالڈو ہالی ووڈ کی چکا چوند والی دنیامیں قدم رکھ رہے ہیں۔ فٹ بال اسٹار نے مشہور ڈائریکٹر میتھیو وان کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ فلمی اسٹوڈیو، UR•Marv کا آغاز کیا ہے۔ انہوں نےاپنے مداحوں کے ساتھ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں چونکا دینے والی خبر شیئر کی ہےجس کوان کے کیریئر میں تبدیلی کو "ایک دلچسپ باب” قرار دیا ہے۔ رونالڈو، جو اب تک کے سب سے بڑے فٹ بال کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں، زونل اسپورٹس کے مطابق، وہ تقریباً 800 ملین ڈالر ز(دو کھرب 19 ارب 97 کروڑ 31لاکھ 19ہزار200پاکستانی روپے) کی مجموعی مالیت رکھتے ہیں۔ فوربس کے مطابق، پانچ بار کا بلینرزڈی اور جیتنے والا 2020 میں کیریئر کی کمائی میں ایک بلین ڈالرز( ایک ارب روپے)کو عبور کرنے والا پہلا اسپورٹس ایتھلیٹ بن گیا۔ پچھلے سال کی رونالڈو کی آمدنی کا تخمینہ260 ملین ڈالر ز(71ارب 49کروڑ12لاکھ 63ہزار 240روپے)لگایا گیا ہے۔