جرم کہانی

خطرناک ڈاکو پولیس مقابلے میں اپنے ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک

خطرناک ڈاکو پولیس مقابلے میں اپنے ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہو گیا

تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کی حدود، کشمیر کالونی کے قریب پولیس ناکہ بندی پر تین مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو چیکنگ کیلئے روکا گیا،

مشکوک افراد نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی اور فرار ہونے کی کوشش کرنے لگے۔

اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر موقع پر ہلاک ہو گیا۔

ہلاک ملزم کی شناخت خطرناک ڈاکو واجد حسوآنہ کے نام سے ہوئی ہے، جو ڈکیتی کے دوران قتل سمیت رابری اور چوری کے 50 کے قریب سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اشتہاری مجرم نکلا

ملزمان کے قبضہ سے پسٹل اور موٹر سائیکل برآمد کر لیا ہے، جبکہ فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے ایس ایچ او فیصل رزاق کاہلوں اور انکی ٹیم کی متحرکانہ جدوجہد کو سراہا

شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پولیس کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی، ڈی پی او

جواب دیں

Back to top button