پاکستان

بلوچستان میں ہڑتال، سردار اختر مینگل کا وڈھ سے کوئٹہ تک لانگ مارچ کا اعلان

بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کی جانب سے پولیس کریک ڈاؤن اور بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کے رہنماؤں کی گرفتاریوں کے خلاف بی وائی سی کے حالیہ مظاہروں کی حمایت کی کال پر منگل کو گوادر اور صوبے کے دیگر ساحلی شہروں میں ہڑتال کی گئی۔

ہڑتال کے دوران مختلف شہروں میں تمام کاروبار، بینک، دکانیں اور پیٹرول پمپ بند رہے۔

گوادر سے 270 کلومیٹر دور شہر اورماڑہ میں تاجروں کی ایسوسی ایشن کی جانب سے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، بیبو بلوچ اور سمی دین بلوچ سمیت بی وائی سی کی تمام خواتین رہنماؤں کی گرفتاریوں اور مقدمات کے خلاف مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری تھی۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل کراچی پولیس نے بی وائی سی کی قیادت کی حالیہ گرفتاریوں اور کوئٹہ دھرنے پر کریک ڈاؤن کے خلاف احتجاج کے دوران بی وائی سی کی رہنما سمی دین بلوچ اور متعدد دیگر افراد کو حراست میں لیا تھا۔

جواب دیں

Back to top button