پاکستان

آرمی چیف کی والدہ قضائے الٰہی سے وفات پا گئیں

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ ماجدہ انتقال کرگئی ہیں، اللّٰہ باری تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے،آمین۔

وزیراعظم کا آرمی چیف کی والدہ کےانتقال پر اظہار افسوس

وزیراعظم شہبازشریف نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کےانتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

وزیراعظم نے مرحومہ کے لیے بلند درجات کی دعا بھی کی۔

مولانا فضل الرحمان کا آرمی چیف کی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آرمی چیف کی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ماں جیسی شفیق اور پیار کرنے والی ذات کی رحلت یقیناً بڑا صدمہ ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اللہ کریم مرحومہ کی کامل مغفرت فرما کر اعلیٰ علیین میں مقام عطا فرمائےا ور اللہ کریم جنرل عاصم منیر ،ان کی فیملی کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔

اس کے علاوہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے بھی اظہار تعزیت کیا۔

سلیم مانڈوی والا نے جنرل عاصم منیر اور اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔

جواب دیں

Back to top button