پاکستان

بنوں میں دہشتگردوں کا جدید اسلحہ سے پولیس چوکی پر حملہ، اہلکاروں کا بھرپور مقابلہ، ملزمان فرار

صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں کنگر پل پولیس نے چوکی پر دہشت گردوں کی جانب سے جدید ہتھیاروں سے کیا گیا حملہ بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ دہشت گردوں نے پولیس چوکی پر جدید اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا، پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی سے حملہ آور فرار ہوگئے، پولیس کی اضافی نفری موقع پر پہنچ گئی، دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے جبکہ علاقے کی ناکہ بندی کی جارہی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے، تاہم اسی پولیس چوکی پر پہلے بھی کئی بار حملے ہوچکے ہیں

جواب دیں

Back to top button