سابق کمشنر کوئٹہ کی بدمست بیٹی نے ایئر ہوسٹس کو زخمی کردیا

کوئٹہ میں ایک ناخوشگوار واقعہ میں بیوروکریٹ باپ کی بد مست بیٹی نے فضائی میزبان کا ناک حملہ کرکے پھوڑ دیا۔
تٖفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے سابق کمشنر افتخار جوگیزئی اور ان کی بیٹی کو ایک کوئٹہ-اسلام آباد پرواز سے اس وقت اتار دیا گیا جب انہوں نے بدتمیزی کی اور ایک فضائی میزبان پر حملہ کیا۔ی
ہ واقعہ چیک اِن کے دوران شروع ہوا، جب باپ بیٹی نے مبینہ طور پر ایئرلائن کے عملے کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا۔
پرواز کے دوران معاملہ اس وقت سنگین ہو گیا جب ایک خاتون فضائی میزبان نے انہیں سیٹ بیلٹ باندھنے اور کھانے کی سروس روکنے کی ہدایت دی۔
سابق کمشنر کی بیٹی نے ‘نامناسب زبان’ استعمال کی اور ہنگامہ کھڑا کر دیا۔ پائلٹ کو اطلاع دی گئی، جس پر اس نے ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کیا اور طیارے کو دوبارہ رن وے پر لے آیا۔
ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (ASF) کو طلب کیا گیا، اور دونوں مسافروں کو طیارے سے اترنے کا کہا گیا۔ تاہم، خاتون نے انکار کر دیا اور فضائی میزبان کو ‘مکا’ مارا، جس سے وہ زخمی ہو گئی۔