پاکستان : عراقی فوج کے اہلکاروں کی دہشت گردی کے خلاف تربیت مکمل

عراقی فورسز کے ارکان نے پاکستانی فورسز سے دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کی تربیت مکمل کر لی ہے۔ یہ تربیت پاکستان کے تربیتی مرکز ‘ نیشنل کاؤنٹر ٹیررزم ٹریننگ سنٹر’ میں مکمل کی گئی ہے۔
ریاستی نشریاتی ادارے کے مطابق عراق اور پاکستان کے درمیان تربیت کا معاہدہ 1955 سے زیر عمل ہے۔ عراقی فورسز کے اہلکار ماہ دسمبر میں پاکستان آئے تھے۔ ان اہلکاروں نے یہ تربیت صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے پبی میں قائم ادارے ‘ این سی ٹی سی’ میں مکمل کی ہے۔
واضح رہے پاکستان کی فوج دہشت گردی کے خلاف انتہائی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ یہ کردار انسداد دہشت گردی کے خلاف تربیت کے شعبے میں بھی موجود ہے۔
پاکستان کے سرکاری ریڈیو کے مطابق پاک فوج عراق کے مزید فوجی اہلکاروں کو انسداد دہشت گردی کی تربیت دے گی۔ پاکستان اورعراق کے درمیان حالیہ برسوں کے دوران دفاعی شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط کیا گیا ہے۔