دنیا

ٹرمپ نے جوبائیڈن کی جانب سے دی جانے والی معافیوں کو کالعدم قرار دے دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر جوبائیڈن کی جانب سے آخری لمحات میں اپنے اہل خانہ سمیت دیگر افراد کو دی جانے والی معافیوں کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ بائیڈن نے ان پر ’آٹو پین‘ کے ساتھ دستخط کیے تھے۔

امریکی اخبار ’دی ہل‘ میں شائع رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹرتھ سوشل‘ پر اپنی پوسٹ میں سابق صدر بائیڈن کی آخری لمحات میں دی گئی معافیوں کو کالعدم قرار دے دیا۔

ان کا کہنا تھا ’جوبائیڈن نے سیاسی ٹھگوں کی کمیٹی سمیت دیگر افراد کو جو معافی دی تھی وہ کالعدم اور مزید قابل عمل نہیں ہیں کیوں کہ انہوں نے ان پر آٹو پین سے دستخط کیے تھے۔

یاد رہے کہ سابق صدر جوبائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں اپنے آخری گھنٹوں میں ایک غیر معمولی قدم اٹھاتے ہوئے اپنے سیاسی دشمنوں اور ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کو معاف کردیا تھا جن میں 6 جنوری 2021 کو یو ایس کیپیٹل ہل پر ہونے والے پرتشدد حملے کی تحقیقات کرنے والی امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی کے ارکان، عملے اور عینی شاہدین بھی شامل تھے

جواب دیں

Back to top button