پاکستان
وزیر خزانہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں نہ بڑھانے کا کوئی اعلان نہیں کیا، وزارت خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن نہ بڑھانے کے اعلان سے متعلق وزارت خزانہ نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایسا کوئی اعلان نہیں کیا۔
وزارت خزانہ نے سینیٹر محمد اورنگزیب کے حوالے سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کی کسی تجویز کے فی الوقت زیر غور نہ ہونے کے مبینہ اعلان کی وضاحت جاری کردی۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وفاقی وزیر خزانہ نے قومی اسمبلی کے فلور پر خطاب کرتے ہوئے ایسا کوئی اعلان نہیں کیا اور نہ ہی بیان دیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ اس حوالے سے سینیٹر محمد اورنگزیب سے منسوب نشر کی جانے والے خبریں حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔