دنیا
یمن پر امریکی جارحیت کا جواب دیں گے: حوثیوں کا امریکہ کو پیغام

یمن میں امریکی فوجی آپریشن پر اپنے پہلے تبصرے میں حوثی سیاسی بیورو نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اس حملے کا جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ "ہماری افواج امریکی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں”۔
انہوں نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ بحیرہ احمر میں بین الاقوامی نیویگیشن یمن کی جانب سے محفوظ رہے گی۔
وسیع فوجی حملے
امریکہ نے یمن میں بڑے پیمانے پر فوجی حملے شروع کیے ہیں۔ جب کہ امریکی صدر نے حوثیوں کے خلاف "زبردست مہلک طاقت” استعمال کرنے کی دھمکی دیتے ہوے کہا ہے جب تک وہ جہاز رانی پر اپنے حملے بند نہیں کر دیتے ہم حوثیوں پر سخت حملے کریں گے۔
دریں اثنا جرمن خبر رساں ادارے (ڈی پی اے) کے مطابق حوثی سے وابستہ ذرائع ابلاغ نے مزید تفصیلات فراہم کیے بغیر کہا کہ بمباری میں "صنعاء کے شمال میں واقع ضلع شعوب میں الجارف محلے کو نشانہ بنایا”۔