جرم کہانی

منشیات اسمگلنگ کی کوشش پر ایس ایچ او سمیت 4 اہلکار گرفتار، تھانہ سیل

فیصل آباد سٹی پولیس افسر صاحبزادہ بلال عمر کی جانب سے سمن آباد پولیس کے ہاتھوں گرفتار 2 منشیات فروشوں کی رہائی کا نوٹس لینے پر ایس پی اقبال ٹاؤن ڈویژن عابد ظفر نے سمن آباد تھانے پر چھاپہ مارا۔

چھاپے کے دوران ایس پی ظفر نے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) امتیاز احمد کی الماری سے منشیات برآمد کی، دیگر پولیس اہلکاروں کے کمروں کی تلاشی کے نتیجے میں ان کے بیگ میں چھپائی گئی مزید منشیات برآمد ہوئی جس کے بعد سمن آباد تھانے کو سیل کر دیا گیا اور ایس ایچ او امتیاز، سب انسپکٹر محمد طیب، کانسٹیبل شاہد شوکت اور ایس ایچ او کے نجی ملازم محمد اختر کو گرفتار کر لیا گیا۔

فیکٹری ایریا پولیس کے ایس ایچ او رانا عطاالرحمٰن کی مدعیت میں ان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ 1997 کی دفعہ 9-3 سی اور 9-5 ڈی اور پولیس آرڈر کی دفعہ 155-سی کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا

جواب دیں

Back to top button