پاکستان
104 مسافر بازیاب اور 16 شدت پسند ہلاک، آپریشن اب بھی جاری ہے: عسکری ذرائع

پاکستان کے عسکری ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ جعفر ایکسپریس حملے کے بعد اب تک 104 مسافروں کو شدت پسندوں سے بازیاب کروا لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بازیاب کروائے جانے والوں میں 58 مرد، 31 عورتیں اور 15 بچے شامل ہیں۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ’اب تک 16 دہشت گردوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے جبکہ 17 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔‘
تاہم ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کا آپریشن اب بھی جاری ہے