پاکستان

ایران کی بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملے کی مذمت

ایران کی جانب سے بلوچستان میں کوئٹہ سے پشاور جانے والی ٹرین (جعفر ایکسپریس) پر نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

ایرانی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ تہران مسافروں کے خلاف دہشت گرد کارروائی کی سختی سے مذمت کرتا ہے، شہریوں کے خلاف پر تشدد اقدامات بزدلانہ جرم ہیں۔

ایرانی سفارتخانے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بچوں، خواتین اور بزرگوں سمیت معصوم شہریوں کو یرغمال بنایا گیا، شہریوں کے خلاف پرتشدد اقدامات اور اہم مواصلاتی نظام کو متاثر کرنا انسانیت کے خلاف بزدلانہ جرم ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر شدت پسندوں کے حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری ہے

جواب دیں

Back to top button