مزیدار پکوان
پھول گوبھی کے پکوڑے

اجزاء: پھول گوبھی آدھا کلو، میدہ ایک پیالی، کارن فلور آدھی پیالی، انڈے کی سفیدی ایک عدد، نمک حسب ذائقہ، کالی مرچ آدھا چائے کا چمچہ، تیل(تلنے کے لئے) حسب ضرورت۔
ترکیب: میدہ اور کارن فلور کو مل کر اس میں نمک، سفید مرچ، کالی مرچ اور اجوائن ڈال کر ملائیں۔ انڈے کی سفیدی کو اتنا پھینٹیں کہ سخت ہو جائے۔ اس میں یہ تمام خشک چیزیں ملا کر تھوڑا تھوڑا کر کے ٹھنڈا پانی ڈالیں اور گاڑھا سا آمیزہ بنا لیں۔ کڑاہی میں کوکنگ آئل ڈال کر درمیانی آنچ پر تین سے چار منٹ گرم کر یں۔ پھول گوبھی کے پھول علیحدہ کر کے صاف دھو لیں اور تھوڑی دیر خشک ہونے کے لئے رکھ دیں۔ آمیزے میں ڈپ کر کے گولڈن فرائی کر یں۔