سپورٹس
فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست، بھارت نے تیسری بار چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کرلی

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں کے شکست دے کر تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ڈیرل مچل 63 اور مائیکل بریس ویل کے 53 رنز کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنائے۔
بھارتی ٹیم کپتان روہت شرما اور شریاس ایئر کی ذمہ دارانہ اننگز کی بدولت مطلوبہ ہدف 6 گیندوں قبل 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، رویندرا جڈیجا نے 49ویں اوور کی آخری گیند پر وننگ شارٹ کھیلا۔