عمران خان ٹھیک ہیں، نہ کان میں انفیکشن ہے نہ دماغ میں: علیمہ خان

عمران خان کی بہن علیمہ خان نے سوشل میڈیا پر چلنے والی ان خبروں کو افواہ قرار دیا ہے جن میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کو کان کا انفیکشن ہوا تھا جو پھیل کر دماغ میں چلا گیا ہے۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان سے ملاقات ہوئی وہ بالکل صحت مند لگ رہے تھے انھیں نہیں پتہ باہر کس قسم کی افواہیں پھیلائی جا رہی تھیں۔
انھوں نے کہا کہ عمران خان کو کان میں کوئی تکلیف نہیں ہے۔ سوشل میڈیا پر پڑھ رہے ہیں کہ کان سے دماغ میں انفیکشن چلا گیا۔‘
انھوں نے افواہیں پھیلانے والے عناصر کو مخاطب ہو کر کہا کہ ’یہ کیا بتانا چاہتے ہیں کہ عمران خان کو کچھ ہو گیا ہے، عمران خان کو کچھ ہونا بھی نہیں چاہیے۔‘
تاہم انھوں نے یہ بتایا کہ عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف اور فیصل ستار کو کئی ماہ سے عمران خان سے ملنے نہیں دیا گیا۔
علیمہ خان نے بتایا کہ بچوں کے ساتھ چار مہینے کے بعد کبھی بات کروا دیتے ہیں جبکہ یہ جیل مینول کے مطابق ضروری ہے کہ ان کی بچوں سے بات کروائی جائے۔
علیمہ خان نے بتایا کہ سلمان اکرم راجہ عمران خان کی ذاتی پٹیشنز کو دیکھیں گے۔ انھوں نے کہ عمران خان نے کہا ہے کہ یہ جو مرضی کر لیں میں ڈیل نہیں کروں گا۔
اڈیالہ جیل کے ایک اہلکار نے بتایا کہ عمران خان بالکل ٹھیک ہیں۔
دوسری جانب عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے عمران خان کو جیل میں سحر و افطار نہ دیے جانے کی بات غلط ہے۔
عمران حان سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ نیاز اللہ نیازی عمران خان کے ترجمان ہیں اور وہ ان کے ساتھ ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات کیا کریں گے