حکومت نے یٹرول کی قیمت میں 50 پیسے کمی کردی

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔
ڈان نیوز کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے 31 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے، جبکہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 50 پیسے کمی کی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 255 روپے 63 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 258 روپے 64 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔
وزارت خزانہ کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے53 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل 2 روپے 47 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
26 فروری کو ڈان اخبار نے رپورٹ کیا تھا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 3 فیصد کم ہونے کے باوجود پاکستان میں تیل مہنگا کرنے کی تیاری کرلی گئی۔
باخبر ذرائع کا کہنا تھا کہ 28 فروری کو حتمی تخمینے کے مطابق ایکس ڈپو پیٹرول کی قیمت میں 4 سے ساڑھے 4 روپے فی لیٹر اضافے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) اور مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر سے بھی کم کمی ہوسکتی ہے