Uncategorized

بلیک بیری کے دن گئے،4 جنوری کو پرانی ڈیوائسز کیلئے سروسز ختم

انتہائی مقبول رہنے والے بلیک بیری فونز بند ہو رہے ہیں۔کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ اس کی پرانی ڈیوائسز کے لیے سروسز چار جنوری کو ختم کر دی جائیں گی۔
کمپنی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 4 جنوری سے، بلیک بیری 10 اور بلیک بیری 7.1 سافٹ ویئر یا اس سے پہلے کے فونز پر نیٹ ورکس یا وائی فائی کام نہیں کرے گا۔
بلیک بیری کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ موبائل فونز اب ڈیٹا ،فون کال ، ٹیکسٹ میسجز بھیجنے یہاں تک کہ911 پر ہنگامی کال کرنے کے بھی قابل نہیں ہوں گے۔
بلیک بیری فون بھی کئی دیگر ٹیکنالوجیز کی طرح ختم ہونے جا رہا ہے جو کسی زمانے میں بیک وقت بہت ہی مشہور سروس تصور کیا جاتا تھا۔اس نے موبائل کی دنیا میں انقلاب کو آگے بڑھانے میں مدد کی اور کاروبار میں ٹیکنالوجی کو متعارف اگرچہ بلیک بیری کو پہلے بھی متعدد بار ناکارہ قرار دیا جا چکا ہے.
اس تازہ ترین اقدام کا مطلب یہ ہے کہ یہ فونز اب خود ہی کام کرنا چھوڑ دیں گے۔2016 میں جب بڑے پیمانے پر بلیک بیری کی جگہ ایپل اور دیگر اسمارٹ فونز نے لے لی تو کمپنی نے فونز سے ہٹ کر سافٹ ویئر بنانے کا اعلان کیا تھا اور کہا کہ وہ کمپنیوں اور حکومتوں کو سکیورٹی ٹولز فراہم کرنے پر توجہ دے گی
کمپنی نے بلیک بیری برانڈ کو دوسری کمپنیوں کو فروخت کر دیا جنہوں نے اس نام سے ڈیوائسز بنائی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button