پاکستان
کراچی: واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک اور شہری جاں بحق، مشتعل افراد نے 5 ٹینکروں کو آگ لگادی

کراچی کے علاقے جیل چورنگی پل پر واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک اور شہری جان کی بازی ہار گیا جب کہ مشتعل افراد نے 5 واٹر ٹینکروں کو آگ لگادی۔
جیل چورنگی پل پر واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا جس کے بعد مشتعل شہریوں نے 5 واٹر ٹینکروں کو آگ لگادی۔
واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جب کہ فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے کے لیے پہنچ گیا