عالمی بینک کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی بینک کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا ہے جو وزیراعظم، وزیر خزانہ اور اعلیٰ حکام کے علاوہ تاجر رہنماؤں، اساتذہ اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کے ساتھ ملاقاتیں کرے گا۔
ذرائع کے مطابق عالمی بینک کا وفد صوبوں کا بھی دورہ کرے گا، عالمی بینک نےگزشتہ ماہ پاکستان کے لیے 10 سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک (سی پی ایف) منظور کیا تھا اور 40 ارب ڈالرز دینے کا وعدہ کیا تھا۔ وسیعی فریم ورک کے تحت 6 کلیدی ترقیاتی شعبوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی، سی پی ایف کا مقصد چائلڈ اسٹننگ کو کم کرنا، موسمیاتی تبدیلیوں کی روک تھام ہے۔
عالمی بینک کے مخصوص اہداف میں ٹیکس ریونیو کو جی ڈی پی کے 15 فیصد سے زائد کرنا، قابل تجدید توانائی کی صلاحیت میں 10 گیگاواٹ کا اضافہ، ایک کروڑ 20 لاکھ طلبہ کو معیاری تعلیم کی فراہمی اور 50 کروڑ افراد کو صحت کی سہولتوں کی فراہمی بھی شامل ہے۔