ججز عدالتی افسران کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی نہیں کرسکتے، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بینچ نے رجسٹرار اور ڈپٹی رجسٹرار ہائی کورٹ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کالعدم قرار دیتے ہوئے قرار دیا ہے کہ ججز عدالتی افسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع نہیں کر سکتے، تاہم محکمہ جاتی کارروائی کی جاسکتی ہے۔
چیف جسٹس عامر فاروق، جسٹس محمد اعظم خان اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل لارجر بینچ نے رجسٹرار سردار طاہر صابر اور ڈپٹی رجسٹرار محمد اویس الحسن خان کی جانب سے دائر توہین عدالت کیس میں فرد جرم عائد کرنے کے خلاف اپیل پر فیصلہ سنایا۔
لارجر بینچ نے فیصلہ سنایا کہ جہاں ملازمین کے خلاف تادیبی کارروائی شروع کی جا سکتی ہے، توہین عدالت کی کارروائی کے بجائے زیادہ مناسب طریقہ یہ ہے کہ اسی طرح کی کارروائی شروع کی جائے۔
جسٹس ستار نے گزشتہ سال 9 مئی کو وکلا کی ہڑتال کے دوران امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے افسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز کیا تھا