سپورٹس
بابراعظم نے ون ڈے کرکٹ میں ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا ویب

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار بلے باز بابراعظم نے ون ڈے انٹرنیشنل میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف فائنل میچ میں ایک روزہ کرکٹ میں میں 6 ہزار رنز مکمل کرلیے۔
کھیلوں کی ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق بابراعظم نے کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سہ فریقی سیریز کے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں اپنے 6 ہزار رنز مکمل کیے