Uncategorized

شاہین شاہ آفریدی نے عمران خان کا ریکارڈ توڑ دیا

قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے سابق کپتان اور موجودہ وزیراعظم عمران خان کا 40 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔
2021ء میں قومی ٹیم کے 21 سالہ فاسٹ باؤلرشاہین شاہ آفریدی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹی ٹونٹی، ٹیسٹ اور ون ڈے میں مجموعی طور پر 78 وکٹیں حاصل کیں, سابق کپتان عمران خان نے 1982ء میں 76 وکٹیں حاصل کی تھیں۔سال 1993ء کے بعد گزشتہ سال پہلا موقع تھا جب کسی پاکستانی فاسٹ باؤلر نے انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں۔
وقار یونس نے 1993ء میں 91 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ وقار یونس کیلنڈر ایئر میں زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی فاسٹ بائولر بھی ہیں، انہوں نے 1990ء میں مجموعی طور پر 96 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ایک کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز سابق پاکستانی آف سپنر سعید اجمل کے پاس ہے جنہوں نے 2013ء میں مجموعی طور پر 111 شکار کیے تھے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button